Imran khan non elected cabinet members 126

منتخب وزیراعظم کی 47 رکنی کابینہ میں 16 غیر منتخب نمائندے شامل

اسلام آباد:منتخب وزیراعظم کی 47 رکنی کابینہ میں 16 غیرمنتخب نمائندے شامل کردیئے گئے۔جس کےبعد وفاقی کابینہ میں 34 فیصد سےزائد غیرمنتخب نمائندوں کی انٹری ہوگئی ہے۔تفصیلات کےمطابق وزیراعظم عمران خان نے اپنی 47 رکنی کابینہ میں 16 غیرمنتخب نمائندوں کو شامل کر کے وفاقی کابینہ میں 34 فیصد سے زائد غیر منتخب نمائندوں کو بڑھا دیا ہے کابینہ میں 4 منتخب ارکان کی جگہ مزید 4 غیر منتخب افراد آ گئے ہیں ۔ رکن قومی اسمبلی اسد عمر کی جگہ ٹیکنوکریٹ عبدالحفیظ شیخ کو شامل کیا گیا ہے ۔ الیکشن ہارنے والی فردوس عاشق اعوان نے فواد چودھری کی جگہ لے لی ہے ۔ وزیر صحت عامر کیانی و وزیر پٹرولیم غلام سرور کی جگہ 2 ٹیکنوکریٹ نے لے لی ہے جن میں صحت کا قلمدان ظفراﷲ اور پٹرولیم کی وزارت ندیم بابرکےپاس چلی گئی ہےاسی طرح وفاقی کابینہ میں وزرا کی تعداد 24 اوروزیرمملکت بدستور5 ہیں لیکن وزیراعظم کے3 معاون خصوصی کے اضافے کے بعد ان کی تعداد 13 ہو گئی ہے اور نئے غیر منتخب معاونین میں فردوس عاشق اعوان، ندیم بابراور ظفراﷲ شامل ہیں اورپرانے غیرمنتخب معاونین میں شہزاد اکبر،افتخار درانی ، نعیم الحق، زلفی بخاری ،شہزاد قاسم ،عثمان ڈار، یوسف بیگ مرزا، ندیم افضل چن شامل ہیں۔ان میں منتخب معاونین علی نوازاعوان اور یار محمد رند ہیں ۔ اسی طرح عبدالحفیظ شیخ کے اضافے کے بعد وزیر اعظم کے مشیروں کی تعداد بھی 5 ہو گئی ہے ۔ جن میں سے دیگر غیر منتخب مشیران میں ملک امین اسلم ، عبدالرزاق دائود ، شہزاد ارباب اور ڈاکٹر عشرت شامل ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں