imran khan reached ghotki 83

وزیراعظم عمران خان کی گھوٹکی آمد، وفاقی وزیر علی محمد خان مہرکی وفات پر تعزیت کی

گھوٹکی:وزیراعظم عمران خان گھوٹکی میں سابق وفاقی وزیر مرحوم علی محمد خان مہر کی وفات پر سوگواران سے تعزیت کے لئے ان کی رہائش گاہ تشریف لائے۔گورنرسندھ عمران اسماعیل،وفاقی وزراڈاکٹر فہمیدہ مرزا،محمد میاںسومرو، ممبر قومی اسمبلی غوث بخش مہر بھی وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ موجود تھے۔وزیراعظم نے مرحوم علی محمد خان مہر کی وفات پر ان کے بھائی سردار علی گوہر خان مہر، سردار علی نواز خان مہراور مرحوم کے صاحبزادے سردار احمد علی خان مہر سے تعزیت کی۔وزیراعظم نے مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لئے دعا کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں