imran khan surprised vist to sargoda 26

عمران خان اچانک سرگودھا پہنچ گئے،شدید برہم،انتظامیہ کی دوڑیں لگ گئیں

سرگودھا: وزیر اعظم عمران خان کا ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال پر اچانک چھاپہ، دورے سے وزیراعظم کےبغیر پروٹوکول، اچانک دورہ سے کمشنر، ڈی سی اور آر پی او تک لا علم رہے۔ عمران خان کی آمد کا سن کر انتظامیہ کی دوڑیں لگ گئیں۔ عمران خان نے ڈی ایچ کیو ہسپتال کے دورہ کے دوران مختلف وارڈز کا معائنہ کیا۔ ہسپتال میں ناقص انتظامات پر شدید برہمی کا اظہار کیا گیا۔ عمران خان کو دیکھ کر مریض حیران رہ گئے۔وزیر اعظم نے مرئضوں سے ادویات کی فراہمی اور ڈاکٹروں کے رویہ کے بارے میں سوالات کیے۔مریضوں اور ان کے لواحقین کی طرف سے ہسپتال کے ڈاکتروں اور عملہ کے رویہ کے خلاف شکایات کے انبارلگا دیئے۔ عمران خان نے فوری طور پر موبائل فون کے ذریعے صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد سے بھی ناقص انتظامات اور ہسپتال کی صورتحال پر بات چیت کی۔ذرائع کے مطابق عمران خان 20 منٹ تک ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال میں موجود رہے۔اپنے دورہ کے دوران عمران خان نے ڈٰی ایچ کیو اسپتال کی مرکزی ایمرجنسی کے علاوہ بچوں کی ایمرجنسی کا بھی دورہ کیا۔ عمران خان کے ساتھ سینیٹر فیصل جاوید خان بھی موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں