indus water 69

بھارت نے پاکستان کو متنازعہ آبی منصوبوں کے معائنے کی اجازت دے دی

لاہور: بھارت نے پاکستان کو متنازعہ آبی منصوبوں کے معائنہ کی اجازت دے دی ہے جس کے بعد پاکستانی انڈس واٹر کمشنر رواں ماہ ہی اپنی ٹیم کے ہمراہ بھارت جائیں گے۔پاکستانی انڈس واٹر کمشنر سید مہر علی شاہ کے مطابق بھارت نے پا کستان کو دریائے چناب پر زیر تعمیر آبی منصوبوں کے معائنے کے لئے گرین سگنل دے دیا ہے، امید ہے کہ معاملات طے ہوتے ہی پاکستانی انڈس واٹر کمشنر کی سربراہی میں پا کستانی وفد جنوری کے آخر میں بھارت روانہ ہو جائے گا۔ پاکستانی وفد 27 جنوری سے یکم فروری تک بھارت کا دورہ کرے گا، پاکستانی ماہرین کا وفد دریائے چناب پر بننے والےمنصوبے لوئر کلنائی اور پاکل دل کا معائنہ کرے گا، بھارت کی جانب سے دریائے چناب پر بنائے جانے والے دیگر منصوبوں کی معائنہ کے حوالے سے بھی مثبت اشارے ملے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں