inflation rate pakistan 64

ایک ماہ میں مہنگائی کا 5 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

اسلام آباد:دی اکانومسٹ کی اکانومک انٹیلی جنس جائزہ رپورٹ کےمطابق پاکستان میں 2019 کے دوران مہنگائی میں اضافہ ہوا۔دی اکانومسٹ نے اکانومک انٹیلی جنس یونٹ کی جائزہ رپورٹ جاری کردی جس میں کہا گیا کہ پاکستان میں 2019 کے دوران مہنگائی میں اضافہ ہوا، روپے کی قدر میں کمی مہنگائی کی سب سے بڑی وجہ ہے اور مکانات کے کرایوں، پانی و بجلی گیس کے نرخوں میں اضافے نےبھی مہنگائی بڑھانے میں اہم کردارادا کیا۔دی اکانومسٹ کی رپورٹ کے مطابق ہاﺅسنگ، پانی بجلی گیس کے نرخ میں سال بہ سال 11.6 فیصد اضافہ ہوا،غذائی اشیاءکی قیمتوں میں 4.5 فیصد اضافہ ہوا، فروری کے مہینے میں افراط زر کی شرح 56 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی جب کہ زرعی پیداوار میں کمی بھی کھانے پینے کی اشیاءکی قیمت میں اضافہ کا سبب بنے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں