145

انضمام الحق چیف سلیکٹر کے عہدہ سے مستعفی

لاہور(جرات نیوز)سابق کرکٹر اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف سلیکٹر انضام الحق نے اپنا عہدہ چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے سلیکشن کمیٹی سے علیحدہ ہونے کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی سی بی سے کہا ہے کہ مجھے عہدے کی مدت میں اضافہ نہیں چاہیے، میری ذمہ داری کی مدت اس ماہ کی 30 تاریخ تک ہے۔انضمام الحق نے کہا کہ آنے والے لوگوں کو پورا وقت ملنا چاہیے، 11 کھلاڑیوں کے انتخاب میں کپتان اور کوچ مجھ سے مشورہ لے سکتے تھے لیکن فیصلہ میرا نہیں ہوتا تھا۔انہوں نے کہا کہ اگر بورڈ مجھے سلیکشن کے علاوہ کوئی اور ذمہ داری دے گا تو میں حاضر ہوں، سلیکشن کمیٹی کی ذمہ داری سے معذرت کر چکا ہوں، البتہ بورڈ کی جانب سے ابھی تک کوئی آفر نہیں آئی ہے۔انضمام الحق نے کہا کہ میں نے اپنے سلیکشن کے 3 سال مکمل کیے، اپنے عہدے سے دستبردار ہو رہا ہوں، جو میں کر سکتا تھا وہ میں نے کیا۔ان کا مزید کہنا ہے کہ ورلڈ کپ میں پاکستان کی کارکردگی اچھی تھی، بس قسمت اچھی نہیں تھی، شعیب ملک ہمارے ساتھ 3 سال سے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں