irani president meet with sunni 59

ایران اورایرانی قوم کوکوئی بھی دھمکی نہیں دے سکتا، صدرحسن روحانی کی اہلسنت علما اور شخصیات سے ملاقات

تہران:ایرانی صدر نے کہا ہے کہ ایران اور ایرانی قوم کو کوئی بھی دھمکی نہیں دے سکتا، ایران کا اسلامی انقلاب کسی خاص مذہب کیلئے نہیں ہے اور اسلامی انقلاب میں تمام مذاہب سے تعلق رکھنے والے افراد نے کام کیا۔ ایرانی میڈیا کے مطابق ایران کے صدرحسن روحانی نے ملک کے اہلسنت علما اور شخصیات سے ہونے والی ملاقات کے موقع پر اس جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ ایران کو دشمنوں کی جانب سے مختلف قسم کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں کہا کہ ہم دشمنوں کو شکست دے کر اس مشکل دور سے بھی با وقار طریقے سے نکل جائیں گے۔صدرمملکت حسن روحانی نے اسلامی انقلاب اور ملکی امور میں اہلسنت افراد کی فعال سرگرمیوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے اہلسنت مسلمان انتخابات میں بھی بھر پور شرکت کر کے اپنے امیدواروں کا کامیاب بنانے میں اپنے ووٹ کا استعمال کرتے ہیں۔ایران کے صدر کا کہنا تھا کہ ایران کا اسلامی انقلاب کسی خاص مذہب کیلئے نہیں ہے اور اسلامی انقلاب میں تمام مذاہب سے تعلق رکھنے والے افراد نے کام کیا اور یہ تمام اس ملک اور اسلامی انقلاب سے تعلق رکھتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں