Iranian Foreign Minister Javad Zarif 32

ایرانی وزیرخارجہ کی اورماڑہ میں دہشتگردی کی شدید مذمت

تہران :ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف نے پاکستان کے علاقے اورماڑہ میں مکران کوسٹل ہائی وےپر پیش آنے والے دہشت گردی کے واقعے کی شدید مذمت کی ہے۔ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان اپنے پہلےتاریخی دورے پرایران آرہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گرد، انتہا پسند اوران کے اسپانسرز مسلم ملکوں کے قریبی تعلقات سے خوف زدہ ہیں۔جواد ظریف نے یہ بھی کہا کہ ایران پاکستان کی حکومت اور عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔واضح رہے کہ 18 اپریل کو اورماڑہ میں دہشت گردوں نے 14 مسافروں کو بسوں سے اتار کر ان کے ہاتھ پیر باندھ کر فائرنگ کرکے شہید کر دیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں