rahil sharif 49

اسلامی فوجی اتحاد کے وفد کی راحیل شریف کی قیادت میں آمد

اسلام آباد :اسلامی فوجی اتحاد کا وفد جنرل ریٹائرڈ راحیل شریف کی قیادت میں پاکستان پہنچ گیا، ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلامی فوجی اتحاد کا وفد پہلے دو روزہ دورےپر پاکستان پہنچا ہے۔ذرائع کے مطابق جنرل (ر) راحیل شریف کی قیادت میں اسلامی فوجی اتحاد کا وفد سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقات کرے گا جس میں وزیراعظم عمران خان، پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ ، چیئرمین سینیٹ اسد قیصراور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی شامل ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ وفد کی سول و عسکری قیادت سے ملاقات کے دوران خطے کی صورت حال، دہشت گردی کے خلاف اسلامی فوجی اتحاد کے اقدامات ،سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے پاکستان کے دورے اور دیگر امور پر بات چیت ہوگی ۔اسلامی فوجی اتحاد کے وفد کا پاکستان میں دو روزہ قیام کے بعد منگل کو واپس روانگی کا امکان ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں