Ishan mani 12

شرجیل خان ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کیلئے ستمبر تک انتظار کریں: احسان مانی

لاہور:پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی)کے چیئرمین احسان مانی کا کہنا ہے کہ پی سی بی نے شرجیل خان کو ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی اجات نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے ،شرجیل خان کو ابھی ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی اجازت نہیں دے سکتے ،ان کا کہناتھا کہ شرجیل خان کو ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنی ہے تو ستمبر تک انتظار کریں،ستمبر کے بعد شرجیل خان کو ری ہیب پروگرام پرعمل کرنا ہوگا،ری ہیب پروگرام پورا کرنے شرجیل خان کرکٹ کیلئے دستیاب ہوں گے۔چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے ایم ڈی پی سی بی وسیم خان کیساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پی سی بی کو پروفیشنل ادارہ بنانے کیلئے پرعزم ہوں ،کرکٹ بورڈ کا کام پالیسی اور حکمت عملی بنانا ہے ،چیئرمین کا کام ہوتا ہے بورڈ کو لیڈ کرنا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں