ishan iqbal 7

جنوبی پنجاب کے معاملے پر احسن اقبال کا شاہ محمود قریشی کو کرارہ جواب

اسلام آباد:پاکستان مسلم لیگ ن کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ شاہ صاحب لوگوں کو جنوبی پنجاب کے نام پر بےوقوف بنانا بند کریں۔ پاکستان مسلم لیگ ن لیگ نے بہاولپور اور جنوبی پنجاب صوبوں کے قیام کا بل قومی اسمبلی میں جمع کراچکی ہے۔اس بل کی مخالفت پاکستان تحریک انصاف کے وزیر اور پارلیمانی سیکرٹری نے کی۔مسلم لیگ ن وعدے نبھانا جانتی ہے۔ پارلیمنٹ اور عوام سے جو وعدہ کیا، وہ صرف ن لیگ کو نبھانا آتا ہے۔اسمبلی کے ریکارڈ پر موجود ہے کہ کس نے جنوبی پنجاب کے لوگوں کی ترجمانی کی اور کس نے بل جمع کرایا۔ شاہ صاحب اسمبلی کے ریکارڈ کو جھٹلانے کی کوشش نہ کریں۔
جنوبی پنجاب کے عوام سے آپ نے 100 دنوں میں صوبہ بنانے کا وعدہ کیا تھا۔
جنوبی پنجاب کے مظلوم لوگوں کے حقوق کے پر سیاست کرنا آپ بند کریں۔پی ٹی آئی صرف نقل کی سیاست کر سکتی ہے ، مسلم لیگ ن کے منصوبوں کو اپنا بناکر پیش کیا، اب جنوبی پنجاب اور بہاولپور صوبہ پر مسلم لیگ ن کے بل پر بھی شاہ صاحب اپنا نام لکھنے پر تلے ہوئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں