isis fighters surrender in baghouz 14

داعش کے آخری گڑھ باغوز میں 3000 جنگجوئوں نے ہتھیار ڈال دیئے

باغوز:دہشت گرد تنظیم داعش ’اسلامک اسٹیٹ‘ کے تقریباً تین ہزار جنگجوئوں نے اس جہادی تنظیم سے علیحدگی اختیار کرتے ہوئے ہتھیار پھنک دیے ہیں۔ سیریئن ڈیموکریٹک فورسز(ایس ڈی ایف) کےترجمان مصطفیٰ بالی نے بتایا کہ داعش کے آخری گڑھ باغوز میں ہتھیار پھینکنے والے ایسے عسکریت پسندوں کی تعداد بڑھ کراب تین ہزارہوگئی ہے۔امریکی حمایت یافتہ ایس ڈی ایف فورسز نے داعش کے زیرقبضہ باغوز نامی قصبے پرفضائی حملوں اورگولہ باری کا سلسلہ عارضی طور پر روک دیا ہے۔ مشرقی شام کا یہ علاقہ داعش کا آخری گڑھ قرار دیا جاتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں