126

جمائمہ خان نے عمران خان کے بیٹوں کی ایسا کام کرتے تصاویر شیئر کر دیں کہ سوشل میڈیا پر دھوم مچ گئی

لاہور (جرات نیوز) پاکستان کے موجودہ وزیراعظم عمران خان کی پاکستان کرکٹ کیلئے خدمات سے متعلق کون نہیں جانتا تاہم اب ایسا محسوس ہوتا ہے کہ کھیل کیلئے ان کی یہ محبت اب ان کے بچوں میں بھی منتقل ہورہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق عمران خان کے بیٹوں سلیمان خان اور قاسم خان کو حال ہی میں انگلینڈ کے ایک میدان پر کھیلتے ہوئے دیکھا گیا جہاں کرکٹ کے مداحوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔عمران خان کی پہلی اہلیہ جمائمہ گولڈ سمتھ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے بیٹوں کی کرکٹ کھیلتے ہوئے تصاویر شیئر کیں۔
سلیمان ورلڈ کپ 2019ءکے دوران پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ کا میچ بھی دیکھنے بھی گئے تھے۔ عمران خان کے بیٹے شوق کے ہاتھوں مجبور ہو کر کرکٹ کھیلنے گئے تھے یا مستقبل میں بین الاقوامی معیار کا کرکٹر بننا چاہتے ہیں؟ یہ تو وقت ہی بتائے گا مگر ان کی یہ تصاویر سوشل میڈیا پرخوب وائرل ہو رہی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں