پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن کے خلاف توہین عدالت کیس واپس لے لیا

پی ٹی آئی نے پشاور ہائیکورٹ میں الیکشن کمیشن کے خلاف توہین عدالت کی درخواست واپس لے لی۔

ہائیکورٹ میں الیکشن کمیشن کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی۔ پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن کے خلاف توہین عدالت کیس واپس لے لیا۔

گزشتہ سماعت میں الیکشن کمیشن کے خلاف توہین عدالت کیس 16 جنوری تک ملتوی کیا گیا تھا اور کل اس کی سماعت ہونی تھی۔

پاکستان تحریک انصاف نے انٹرا پارٹی انتخابات اور انتخابی نشان سے متعلق پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد نہ کیے جانے پر الیکشن کمیشن کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کی تھی۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ عدالتی احکامات کے باوجود الیکشن کمیشن نے ابھی تک پی ٹی آئی کو سرٹیفکیٹ جاری نہیں کیا۔ عدالت کے واضح احکامات کے باوجود فریقین پی ٹی آئی کے عام انتخابات کی راہ میں رکاوٹ پیدا کر رہے ہیں۔ الیکشن کمیشن کا یہ اقدام توہین عدالت کے زمرے میں آتا ہے۔

واضح رہے کہ آج ہی تحریک انصاف نے سپریم کورٹ میں دائر لیول پلیئنگ فیلڈ کی درخواست بھی واپس لے لی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں