بجلی مزید مہنگی ہونیکا امکان، صارفین پر 49ارب کا اضافی بوجھ پڑے گا

اسلام آباد: بجلی فی یونٹ 5 روپے 62 پیسے مہنگی ہونے کا امکان ہے جس کی منظوری کی صورت میں صارفین پر 49 ارب سے زائد کا بوجھ پڑے گا۔

سی پی پی اے نے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں نیپرا کو درخواست دے دی جس پر اتھارٹی 31 جنوری کو سماعت کرے گی۔

سی پی پی اے کی جانب سے اضافہ دسمبر کے ایف سی اے کی مد میں مانگا گیا۔ درخواست کے مطابق دسمبر میں 7 ارب 41 کروڑ 80 لاکھ یونٹ بجلی پیدا کی گئی۔

اس سے قبل، رواں ماہ کے آغار میں نیپرا نے سی پی پی اے کی درخواست پر بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 4 روپے 12 پیسے کا اضافہ کیا تھا۔ بجلی کی قیمتوں میں اضافہ نومبر کے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مانگا گیا تھا۔

سی پی پی اے نے فیول پرائس کی مد میں 4 روپے 66 پیسے کا اضافہ مانگا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں