کامن ویلتھ مبصرین کا پولنگ اسٹیشنز کا دورہ، انتخابی عمل پر اظہار اطمینان

اسلام آباد: کامن ویلتھ آبزرورز گروپ نے وفاقی دارالحکومت کے مختلف پولنگ اسٹیشنز کا دورہ کیا اور انتخابی عمل پر اطمینان کا اظہار کیا۔

ملک بھر میں جاری عام انتخابات کے سلسلے میں پولنگ کے عمل کا جائزہ لینے کے لیے الیکشن کمیشن کی جانب سے مدعو کیے گئے بیرون ملک سے آئے مختلف مبصرین و صحافیوں نے ووٹنگ کی صورتحال کا جائزہ لینا شروع کر دیا ہے۔

کامن ویلتھ آبزرورز کے 25 رکنی وفد نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 47 اسلام آباد کے مختلف پولنگ اسٹیشنز کا دورہ کیا، جس کا مقصد انتخابی عمل کا جائزہ لینا ہے۔ اس دوران کامن ویلتھ آبزرورز وفد نے پولنگ کے عمل کو شفاف قرار دیتے ہوئے انتخابات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔
دریں اثنا کامن ویلتھ آبزرورز کے وفد نے مادھون محمد کی سربراہی میں گوجر خان کا دورہ کیا اور این اے 52 اور پی پی 8 کے آر او آفس کا جائزہ لیا۔ وفد نے ایم سی بوائز ہائر سیکنڈری اسکول میں پولنگ کے عمل کا جائزہ بھی لیا اور ریٹرنگ آفیسر سے ملاقات کی۔ بعد ازاں وفد واپس روانہ ہوگیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں