غلطی سے نامناسب شاعری گانے پر اللہ سے معافی مانگی ہے، عاطف اسلم

لاہور: گلوکار عاطف اسلم کا کہنا ہے کہ کبھی غلطی سے نامناسب شاعری گا دی تو اس پر اللہ تعالیٰ سے معافی مانگی ہے۔

مشہور گلوکار عاطف اسلم نے کچھ روز قبل دئیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ ہمیشہ غلط بات کے خلاف آواز اٹھائی ہے۔اگر کوئی لفظ شاعری میں نامناسب ہو تو اس پر اعتراض کیا ہے اور کبھی ایسا کچھ گا دیا تو احساس ہونے پر اللہ تعالیٰ سے معافی مانگی ہے۔

مزید پڑھیں: عاطف اسلم کی بالی ووڈ میں واپسی کی خبروں پرہندو انتہاپسند تنظیم کی دھمکی
گلوکار نے کہا کہ غلط بات ہمیشہ غلط ہی رہتی ہے اور وہ غلطیوں پر خدا سے معافی مانگتے ہیں۔ آج کل ہرکوئی بغیرمحنت کیے کم وقت میں شہرت حاصل کرنا چاہتا ہے تاہم بغیر کے ملنے والی شہرت کی عمر بہت کم ہوتی ہے۔اب لوگ مصنوعی چیزوں کے ذریعے شہرت حاصل کرنا چاہتے ہیں۔

عاطف اسلم کا مزید کہنا تھا کہ شہرت حاصل کرنے کا کوئی فارمولا نہیں ہوتا۔ شہرت ، عزت اور ذلت سب اللہ تعالیٰ دیتا ہے انسان کو محنت کرنا ہوتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں