مشہور بھارتی گلوکار پنکج ادہاس چل بسے

ممبئی: بھارت کے لیجنڈ گلوکار پنکج ادہاس انتقال کرگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پنکج ادہاس کی عمر 72 سال تھی اور وہ کافی عرصے سے بیمار تھے۔ پنکج ادہاس کی بیٹی نے ان کے انتقال کی خبر سوشل میڈیا پر دی۔

پنکج ادہاس کی گائی ہوئی غزلوں کے ساتھ ساتھ ان کے پوپ گانے بھی مشہور ہوئے۔ پنکج ادہاس نے اپنی غزلوں کو 80 اور 90 کی دہائی میں میوزک ویڈیوز کے ساتھ پیش کرکے نوجوان نسل میں مقبولیت حاصل کی۔
پنکج ادہاس نے فلموں کے لیے بھی گلوکاری کی۔ ان کے مشہور گانوں میں چھٹی آئی ہے ، چاندی جیسا رنگ ہے تیرا ور دیگر شامل ہیں۔ پنکج ادہاس کو 2006 میں بھارتی حکومت نے پدما شری ایوارڈ سے نوازا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں