لاہور اور کراچی دنیا کے آلودہ شہروں میں ایک بار پھر سرفہرست

لاہور: لاہور اور کراچی دنیا کے آلودہ شہروں کی فہرست میں ایک بار پھر پہلے اور دوسرے نمبر پر آ گئے۔

ائرکوالٹی انڈیکس کے مطابق پاکستان کے دو صوبائی دارالحکومت لاہور اور کراچی آلودہ ترین فضا کی فہرست میں سب سے اوپر ہیں۔

لاہور کی فضاؤں میں پرٹیکیولیٹ میٹرز کی تعداد 284 ریکارڈ کی گئی ہے جب کہ کراچی 231 پرٹیکیولیٹ میٹرز کے ساتھ دنیا کے آلودہ شہروں میں دوسرے نمبر پر ہے۔
دوسری جانب بنگلادیشی دارالحکومت ڈھاکا 201 پرٹیکیولیٹ میٹرز کے ساتھ تیسرے اور بھارتی دارالحکومت نئی دہلی 187 پرٹیکیولیٹ میٹرز کے ساتھ چوتھے نمبر پر موجود ہے۔

واضح رہے کہ 150 تا 200 آلودہ،200 تا 300آلودہ ترین جب کہ 300سے زائد درجہ خطرناک آلودگی کو ظاہرکرتاہے

اپنا تبصرہ بھیجیں