واٹس ایپ کا پیغام کے متعلق نئے فیچر پر کام جاری

کیلیفورنیا: میٹا کی ذیلی پیغام رساں ایپلی کیشن واٹس ایپ کی جانب سے نئے فیچرز متعارف کرانے کا سلسلہ جاری ہے اور اس سلسلے میں کمپنی کی جانب سے بِیٹا ورژن میں پیغامات کو پِن کرنے کے متعلق نئی اپ ڈیٹ متعارف کرائی گئی ہے۔

واٹس ایپ بِیٹا انفو نے اپنی ایک رپورٹ میں کمپنی کی جانب سے اینڈرائیڈ صارفین کے لیے جاری کیے جانے والے تازہ ترین بِیٹا ورژن میں کسی بھی چیٹ میں پن کیے جانے والے میسجز کی تعداد میں اضافے کی نشان دہی کی ہے۔

کمپنی کی جانب سے میسجز کو پن کیے جانے کے فیچر کو متعارف کرانے کا مقصد کسی اعلان یا اہم معاملے کو باآسانی نظروں میں لانا یا پیچھے گئی چیٹ سے باآسانی ڈھونڈ نکالنا تھا۔
اس نئی اپ ڈیٹ کے بعد اب صارفین ایک بجائے تین پیغامات کو پِن کر سکیں گے۔

واٹس ایپ بِیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق فی الوقت بِیٹا ورژن میں تین پیغامات کو پن کیا جا سکتا ہے۔ جب صارف کسی چوتھے پیغام کو پِن کرنے کی کوشش کرے گا تب واٹس ایپ خود بخود سب سے پُرانے پیغام کو فہرست سے ہٹا دے گا تاکہ تین کی حد کو برقرار رکھا جا سکے۔

واٹس ایپ کی جانب سے یہ فیچر جلد متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔ البتہ، کمپنی کی جانب سے کسی حتمی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں