جھیل کنارے ’پراسرار‘ ٹیبل اور کرسیوں کی حقیقت کیا ہے؟

لندن: برطانیہ میں جھیل کنارے درختوں کے درمیان پڑی ’پراسرار‘ کرسیوں اور ٹیبل کا معمہ حل ہوگیا۔جنگل نما درختوں کے درمیاں کھانے کا میز اور کرسیاں دیکھ کر فوٹوگرافر ورطہ حیرت کا شکار ہوا تاہم بعد میں سب واضح ہو گیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق فوٹوگرافر نے گلاس میں مشروب بھی دیکھا۔بعد ازاں ڈیٹ میٹ نامی کمپنی نے شہری کا شک دور کردیا اور بتایا کہ جوڑے چھٹیاں منانے یہاں آتے ہیں اور ہم ان کی سیر یادگار بنانے کیلئے درختوں کے درمیان اس طرح کھانے کا انتظام کرتے ہیں، مذکورہ تصویر بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی تھی، جوڑا کھانا کھانے کے بعد وہاں سے چلا گیا تھا۔کمپنی نے بتایا کہ جوڑا جنم دن منانے آیا تھا۔
ڈیٹ میٹ کا مزید کہنا تھا کہ آرڈر کی تکمیل کے بعد جیسے ہی جوڑے کھانا کھا کر رخصت ہوجاتے ہیں ہم جگہ کی صفائی کر دیتے ہیں اور مناظر ایسے لگتے ہیں جہاں یہاں کچھ تھا ہی نہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں