امریکی ایئرپورٹ پر چیکنگ کے دوران ڈائپر سے پستول کی گولیاں برآمد

نیویارک: امریکا کے ایک ایئرپورٹ میں ڈائیپر میں سے پستول کی گولیاں برآمد ہونے پر نامعلوم مسافر کو فوری طور پر گرفتار کرلیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا کی ٹرانسپورٹیشن سیکیورٹی ایڈمنسٹریشن(ٹی ایس اے) نے واقعے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہ نیویارک کے لاگارڈیا ایئرپورٹ پر سیکیورٹی افسران کوبچوں کے ایک ڈائپر کے اندر چھپائی گئی 17 گولیاں ملیں۔

ٹی ایس اے نے بتایا کہ افسران نے مسافر کو اس وقت پکڑا جب ایکسرے مشین پر سے اس کا سامان گزرنے پر الارم بجنا شروع ہوگیا ۔
حکام کی جانب سے مسافر سے جب استفسار کیا گیا تو اس نے ابتدائی طور پر دعویٰ کیا کہ وہ نہیں جانتا کہ گولیوں سے بھرا ڈائیپر اس کے بیگ میں کیسے آیا۔ تاہم بعد میں اس نے اپنی گرل فرینڈ پر الزام لگایا کہ اس نے اس ڈائیپر کو بیگ میں رکھا ہے ۔

ٹی ایس اے نے اس مسافر کی شناخت آرکنساس سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کے طور پر کی جس نے شکاگو کے مڈ وے ایئرپورٹ پر پرواز کے لیے ٹکٹ خریدا تاہم حکام نے مسافر کا نام ظاہر نہیں کیا ہے۔ پولیس نے مسافر کو 9 ایم ایم کے کارتوس کے غیر قانونی قبضے کے الزام میں گرفتار کیا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں