کراچی: نو عمر ڈرائیور سے کار بےقابو ہوکر گجرنالے میں جا گری، ڈرائیور محفوظ

کراچی: گلبرگ کیفے پیالہ کے سامنے تیز رفتار کار ڈرائیور سے بے قابو ہو کر گجر نالے میں جا گری، شہریوں نے اپنی مدد آپ کے تحت کار کے ڈرائیور کو بحفاظت باہر نکال لیا۔

تفصیلات کے مطابق تیموریہ کے علاقے گلبرگ کیفے پیالہ کے سامنے تیز رفتار کار ڈرائیور سے بے قابو ہو کر گجر نالے میں جا گری، کار کے گرتے ہی کیفے پیالے پر بیٹھے درجنوں افراد اور دیگر لوگ پہنچ گئے اور اپنی مدد آپ کے تحت کار میں سوار اس کے ڈرائیور کو فوری طور پر کار سے باہر نکلا لیا۔

عینی شاہد کے مطابق کار نو عمر لڑکا چلا رہا تھا جو معمولی زخمی ہوا، واقعے کی مدد گار 15 کو اطلاع کی گئی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر کرین طلب کی اور اسکی مدد سے کار کو گجر نالے سے باہر نکال لیا۔
موقع پر موجود شہریوں کا کہنا تھا کہ گجر نالے پر حفاظتی دیوار نہیں ہے جس کے باعث آئے دن حادثات ہوتے رہتے ہیں اور ان حادثات میں متعدد موٹرسائیکل سوار اپنی جان گنوا بیٹھے ہیں، کسی بڑے نقصان ہونے پر سندھ حکومت نوٹس پر نوٹس لینا شروع کر دے گی جس کا حاصل وصول کچھ بھی نہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں