kawati woman 21

خاتون نے قرضوں کی ادائیگی کیلئے سوشل میڈیا پر گردہ فروخت کا اشتہار لگا دیا

کویت سٹی :کویتی خاتون نے شاہراہ پر بورڈ نصب کیا جس پر جلی حروف میں درج کیا ’گردہ برائے فروخت ، مطلو ب قیمت 2 لاکھ دینار، وجہ فروخت قرضوں کی ادائیگی۔‘کویتی اخبار الرائی نےکویتی وزارت صحت کے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ کویتی قانون کے تحت انسانی اعضاء کی تجارت جرم ہے اور ایسا کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جاتی ہے۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ ذرائع ابلاغ میں اس قسم کے اشتہارات کی ترویج نہ کی جائے تاکہ انکی حوصلہ افزائی نہ ہو۔قانونی ماہر علی الصابری کا کہنا ہے ’انسانی جسم کے اعضاءکی خرید و فروخت کی کسی صورت اجازت نہیں، ایسا کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی چارہ جوئی کی جاتی ہے۔ انسانی اعضا کی خرید و فروخت کرنے والوں کی حوصلہ افزائی بھی نہیں کی جائے۔‘ الصابری نے مزید کہا کہ کویتی قانون 1975 کی شق 55 میں واضح طور پر یہ کہا گیا ہے کہ زندہ سے زندہ یا مردہ کے اعضاءزندہ کو فروخت کرنے والے قانون شکنی کے دائرے میں آتے ہیں اس لئے ایسے افراد کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جاتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں