Keanu Reeves 16

کیانوریوز ”جان وک“ کو سراہے جانے پر خوش

لاس اینجلس: ہالی وڈ اداکار کیانوریوز کا کہنا ہے کہ فلم ”جان وک“ کو سراہے جانے پر بہت خوش ہوں۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار کیانوریوز کا ایک انٹرویو کے دوران کہنا تھا کہ فلم ”جان وک“ کو جسطرح مداحوں نے پسند کیا ان کا یہ ردعمل دیکھ کر مجھے بہت خوشی ہوئی ۔ ان کا ایک سوال کے جواب میں کہنا تھا کہ اس میں کوئی شک نہیں علی وانگ اور رینڈل پارک بہترین اداکار ہیں اور میرے لئے دوبارہ ان کے ساتھ کام کرنا خوش آئند ہوگا اور وہ اس بات سے ناواقف تھے کہ ان کی اس فلم کو سوشل میڈیا پر بھی اتنی پذیرائی حاصل ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں