Azat 16

29سال بعد کویت پر قبضہ کا فیصلہ تاریخی غلطی قرار

بغداد: عراق کے معذول صدر صدام حسین کے نائب عزت الدوری نے ایک ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ کویت پر قبضہ کرنے کا فیصلہ تاریخی غلطی تھی۔
ویڈیو پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ ’اس پر ہم امیر کویت شیخ صباح الاحمد جابر الصباح اور کویتی شہریوں سے معذرت چاہتے ہیں۔‘عزت الدوری نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ کویت تاریخ کے کسی بھی دورمیں عراق کا حصہ نہیں تھا۔ عراق اور کویت دونوں جزیرہ عرب کا حصہ رہے ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان عرب ہونے کی وجہ سے خونی رشتے ہیں۔انھوں نے کہا کہ 1990 میں کویت پر قبضے کا عراقی فیصلہ غلط تھا۔ یہ بحیثیت صدر مملکت صدام حسین کا فیصلہ تھا۔ اس میں بعث پارٹی کی رضامندی شامل نہیں تھی لیکن فیصلہ پورے ملک پر تھوپ دیا گیا جو بعدازاں ثابت ہوا کہ غلط تھا۔
عزت الدوری کی ویڈیو سوشل میڈیا میں وائرل ہوگئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں