lady diana award 67

لیڈی ڈیانا ایوارڈ حاصل کرنے والی پاکستانی لڑکی

لاہور:20 سالہ پاکستانی لڑکی علینہ اظہر نے لیڈی ڈیانا ایوارڈ حاصل کر لیا، انہیں یہ ایوارڈ سماجی خدمات کے اعتراف میں ایک غیر سرکاری برطانوی تنظیم نے لیڈی ڈیانا کی سالگرہ پر دیا ہے۔علینہ اظہر سابق چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ خواجہ شریف کی نواسی ہیں، جوہر ٹاؤن لاہور کی رہائشی علینہ 11 سال کی عمر سے سماجی کاموں میں حصہ لے رہی ہیں۔انہوں نے ایک تنظیم بھی بنا رکھی ہے جس کے پلیٹ فارم سے وہ بزرگ شہریوں اور خواجہ سراؤں کی بہبود کا کام کرتی ہیں۔علینہ کی ان کاوشوں پر انہیں لیڈی ڈیانا ایوارڈ کے لیے منتخب کیا گیا ہے، علینہ کے مطابق وہ یہ ایوارڈ حاصل کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں