lady lower 78

حافظ آباد میں ورزش کیلئے جانے والی وکیل قتل

حافظ آباد: نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کر کے ورزش کیلئے صبح سویرے گھر سے نکلنے والی سرکاری خاتون وکیل کو قتل کر دیا، پولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔سول کورٹ حافظ آباد میں تعینات سرکاری وکیل نائیلہ امجد علی الصبح اپنے گھر سے ورزش کے لے جم جانے کے لیے باہر نکلیں تو گھات لگائے ہوئے نامعلوم ملزمان نے ان پر فائرنگ کردی جس سے وہ شدید زخمی ہو گئیں۔خاتون وکیل کو تشویشناک حالت میں ٹراما سینٹر لے جایا گیا جہاں وہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئیں۔ایس ایچ او اتھانہ سٹی اعجاز بٹ کاکہنا ہے کہ واقعے کی تفتیش شروع کر دی ہے ،جلد ہی ملزمان کو گرفتار کر لیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں