Lady robber arrested 87

گجرات،4 لاکھ انعام والی ڈکیت گینگ کی خاتون سرغنہ گرفتار

گجرات :پنجاب کے شہر گجرات میں پولیس نے گھروں میں گھس کر لوٹ مار کرنے والے گینگ کی لیڈی سرغنہ کو گرفتار کر لیا ہے۔حکومت پنجاب نے نعیمہ بی بی کی گرفتاری پر 4 لاکھ روپے انعام کا اعلان کر رکھا تھا۔ڈی پی او گجرات علی محسن کے مطابق خطرناک گینگ گھروں میں درجنوں وارداتیں کر چکاہے۔انہوں نے بتایا کہ گینگ کی سرغنہ نعیمہ بی بی اور دیگر کارندے گھروں میں کام کاج کے بہانے داخل ہوتے اور پھر اس کا صفایا کر دیتے تھے۔ڈی پی او نے مزید بتایا کہ گینگ 8 افراد پر مشتمل ہے،جن میں سے4 کو پہلے ہی گرفتارکیا جا چکا ہے۔حکومت پنجاب نےنعیمہ بی بی کے سرکی قیمت 4 لاکھ روپے مقررکی تھی، اشتہاری ملزمہ کو تھانہ کڑیانوالہ کے علاقے سے گرفتار کیا گیا ہے جس سے پولیس کی مزید تفتیش جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں