23

راولپنڈی؛7سالہ بچی قتل،قریبی عزیزگرفتار

راولپنڈی میں تھانہ ایئر پورٹ کے علاقے میں سات سالہ بچی کوزیادتی کے بعد قتل کردیا گیا جب کہ پولیس نے واقعے میں ملوث ہونے کے الزام میں مقتولہ کے قریبی عزیز کو گرفتار کرلیا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ ایئرپورٹ کے علاقے ڈھوک چوہدریاں میں 7 سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا۔پولیس نے گھر سے بچی کی لاش برآمد کرلی ہے۔ایس پی سید علی کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے ملنے والے شواہد کی روشنی میں بچی کے قریبی عزیز کو واقعے میں ملوث ہونے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ گھر میں موجود بیڈ پر خون کے چھینٹوں کے ثبوت ملے ہیں اور ثبوتوں کی بنیاد پر تفتیش کو آگے بڑھایا جارہا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ سدرہ کے قریبی عزیز کے کپڑوں سے خون لگا ہوا پایا گیا ہے، اس نے اقبال جرم بھی کرلیا ہے، بہت جلد تمام حقائق عوام کے سامنے لے آئیں گے۔دوسری جانب وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے بچی سے زیادتی اور قتل کا نوٹس لیتے ہوئے راولپنڈی پولیس سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں