Mahira Khan performance in 'Paray Hut Love' 12

ماہرہ خان کی ”پرے ہٹ لو“ میں خصوصی پرفارمنس کی پہلی جھلک

لاہور:اداکارہ ماہرہ خان نے ڈائریکٹر عاصم رضا کی نئی فلم ”پرے ہٹ لو“ میں اپنی خصوصی پرفارمنس کی پہلی جھلک سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔پوسٹ میں ماہرہ نے لکھا کہ ” میں بہت کچھ محسوس کر رہی ہوں اس لیے بہت کم لکھوں گی، آپ سب کیلئے میری اور عاصم رضا کی طرف سے ایک جھلک.فلم ” پرے ہٹ لو“ بطور ہدایتکار عاصم رضا کی دوسری فلم ہے جس کی کہانی عمران اسلم نے تحریر کی ہے۔ فلم کے مرکزی کردار مایا علی اور شہریار منور نے نبھائے ہیں۔اس کے علاوہ دیگر کرداروں میں ندیم بیگ ، فریحہ الطاف ، حنا دلپزیر، زارا نور عباس اور احمد علی بٹ بھی شامل ہیں۔ یہ زارا نور کی ڈیبیو فلم ہوگی۔فلم کا میوزک اور کمپوزیشن عدنان سمیع خان کے بیٹے آذان سمیع خان نے ترتیب دی ہے۔رومانس اور مزاح سے بھرپور فلم ”پرے ہٹ لو“ عید الاضحیٰ کے موقع پر ریلیز کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں