mahwish hayat item song 54

مہوش حیات ایک بار پھر آئٹم نمبر کرنے پر تنقید کی زد میں آ گئیں

کراچی: سوشل میڈیا صارفین نے مہوش حیات کے تمغہ امتیاز پر ایک بار پھر سوالات اٹھاتے ہوئے انہیں بے ہودہ رقص کرنے پر آڑے ہاتھوں لے لیا۔مہوش حیات کا شمار پاکستان کی باصلاحیت اداکاراؤں میں ہوتا ہے۔ انہوں نے ٹی وی میں اداکاری کا لوہا منوانے کے بعد فلم انڈسٹری میں قدم رکھا اوراپنی اداکاری سے سب کی چھٹی کردی۔شوبز انڈسٹری میں بہترین خدمات انجام دینے پرانہیں تمغہ امتیاز سے نوازا گیا لیکن سوشل میڈیا صارفین کو حکومت کی جانب سے انہیں تمغہ امتیاز دینا بالکل بھی پسند نہیں آیا اورسوشل میڈیا پرمہوش کوتمغہ امتیاز دینے کے حوالے سے کئی ماہ تک تنقید کا نشانہ بنایا جاتا رہا۔ یہ معاملہ کافی حد تک تھم چکا تھا کہ مہوش کے نئے آئٹم نمبرنے ایک بار پھر چنگاری بھڑکادی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں