Manikarnika song Vijayi Bhava 101

”وجئیی بھوا“،رانی لکشمی کی ہمت اورطاقت کا عکاس

ممبئی:بالی وڈ اداکارہ کنگنا رناوت کی فلم ”مانیکرنیکا:داکوئین آف جھانسی“کا پہلا گانا ”وجئیی بھوا “ریلیزکردیا گیا۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق فلم ”مانیکرنیکا: دا کوئین آف جھانسی“ کی کہانی بھارتی ریاست اتر پردیش کے تاریخی شہر جھانسی کی رانی لکشمی بائی کی زندگی پر مبنی ہے جس میں کنگنا رناوت مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں جس کا پہلا گانا”وجئےی بھوا “ ریلیز کر دیا گیا ہے جو رانی لکشمی کی ہمت اور طاقت کی عکاسی کرتا ہے۔ اس گانے کے بول پرسون جوشی نے لکھے اور اسے شنکر، احسان اور لوئے نے کمپوز کیا ہے۔ کرش اور کنگنا رناوت کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم”مانیکرنیکا: داکوئین آف جھانسی “ 25جنوری کو ریلیز کی جارہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں