mansha pasha 50

منشا پاشا کی”لال کبوتر“ سے امیدیں وابستہ

لاہور :معروف اداکارہ منشا پاشا نے کہا ہے کہ بچپن سے ہی اداکاری کا شوق تھا تاہم تعلیم کی راہ میں اس شوق کو حائل نہیں ہونے دیا۔ خصوصی بات چیت کرتے ہوئے منشا پاشا نے کہا کہ بچپن سےاداکارہ بننا چاہتی تھی لیکن پہلے میں نے اپنی تعلیم مکمل کی اور پھر شوبز انڈسٹری میں قسمت آزمانے کا فیصلہ کیا ۔ ٹیلی وژن ڈراموں میں مختلف کردار ادا کرکے فلموں کی جانب آئی۔ منشا پاشا نے بتایا کہ پاکستان اور چائنا کے اشتراک سے بننے والی فلم چلے تھے ساتھ میں کام کرکے بہت اچھا محسوس ہوا۔ انہوں نے کہا کہ انہیں فلم لال کبوتر سے بہت امیدیں وابستہ ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں