Maqbol butt death aniversary 40

مقبول بٹ شہید کی برسی پر مقبوضہ کشمیر میں مکمل ہڑتال

سری نگر:مقبوضہ کشمیر میں مقبول بٹ شہید کی برسی پر آج مکمل ہڑتال ہے، حریت قیادت کی اپیل پروادی بھرمیں کاروباری اورتجارتی مراکز بند ہیں،سڑکیں ویران ہیں۔مقبوضہ کشمیر ہی نہیں دنیا بھرمیں کشمیریوں نے مقبول بٹ کی شہادت پراحتجاج کا اعلان کیا ہے۔حریت قیادت نے ایک بیان میں مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی قابض سیکیورٹی فورسز کی ریاستی دہشت گردی کی مذمت کی ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ دہلی کی تہاڑ جیل میں سپرد خاک مقبول بٹ کی میت ان کےسپرد کی جائے۔دوسری جانب مقبوضہ کشمیرمیں بھارت کے انسانیت سوز ریاستی مظالم جاری ہیں، بھارتی فورسز نے کلگام میں مزید 5 کشمیریوں کو شہید کر دیا۔قابض بھارتی فوج کی جانب سے ان پانچوں افراد کو نام نہاد سرچ آپریشن کے بہانے درندگی کا نشانہ بنایاگیا۔اس بربریت کے خلاف احتجاج کرنے والے نہتے کشمیریوں پر بھی بھارتی فورسز نے آنسوگیس کی شیلنگ کی اور پیلٹ گن کا استعمال کیا جس سے 12 کشمیری زخمی ہوگئے۔ پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ہاتھوں 5نوجوانوں کے قتل کی شدید مذمت کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں