maryum orangzaib 27

مریم اورنگزیب کا چیئرمین نیب کے استعفیٰ کے بیان سے اظہار لاتعلقی

اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات مریم اورنگزیب نے ن لیگ کے رہنما ملک محمد احمد خان کے چیئرمین نیب جاوید اقبال کے استعفیٰ سے متعلق بیان سے لاتعلقی کا اظہار کردیا۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات مریم اورنگزیب نے ن لیگ کے رہنما ملک محمد احمد خان کے بیان سے اظہار لاتعلقی کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک محمد احمد خان صاحب نے جو کہا، وہ ان کی ذاتی رائے ہے اور ان کی رائے پارٹی موقف نہیں۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ شہباز شریف اور سینئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی چیئرمین نیب سے متعلق واضح پارٹی موقف بیان کرچکے ہیں، چیئرمین نیب کے واقعہ سے متعلق پارلیمانی کمیٹی تشکیل دی جائے جو سارے معاملے کی تحقیق کرے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں