master pice maket with mirror 17

شیشے سے شاہکار بنانے والا ہنر مند

اسلام آباد :شیشے پرخوبصورت نقش و نگار یا خاص ترتیب میں رنگ برنگے شیشے آپ نے کہیں نہ کہیں ضرور دیکھے ہوں گے لیکن شیشے کی سطح کو کھرچ کر کوئی شاہکار تخلیق کرنا بالکل انوکھا کام ہے۔قاسم علی کو ہمیشہ سے کچھ الگ کرنے کا شوق تھا اور اسی جستجو نے انہیں شیشے جیسی نازک چیز کو کندہ کر کے آرٹ کے نمونے تخلیق کرنے کا ماہر بنا دیا۔ دنیا بھر میں ’گلاس ایچنگ‘ کے نام سے جانے جانے والے اس آرٹ میں شیشے کو کھرچ کر کچھ تخلیق کرنا کوئی آسان کام نہیں ہے، شاید یہی وجہ ہے کہ پاکستان میں یہ کام کوئی اورنہیں کرتا۔ قاسم محض گلاس ایچنگ کا روایتی کام نہیں کرتے بلکہ وہ اس کام میں مزید جدت لائے ہیں اور نت نئے ڈیزائن تخلیق کرتے رہتے ہیں۔ ان کے شیشے پر کندہ کیے گیے پرانے ماڈل کی گاڑی یا سپورٹس بائیک کے نمونے ایسے ہوتے ہیں جیسے ان کی باقاعدہ چھپائی کی گئی ہو۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں