46

میئر کراچی وسیم اختر کا پاسپورٹ ضبط

انسداد دہشت گردی کی عدالت کے حکم پر میئر کراچی وسیم اختر کا پاسپورٹ ضبط کر لیا گیا۔ڈاکٹر عاصم کے خلاف دہشتگردوں کو علاج کی سہولیات فراہم کرنے سے متعلق کیس کی سماعت کراچی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں ہوئی۔عدالت نے میئر کراچی وسیم اختر پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ آپ کراچی کے میئر ہیں لیکن شہر کے لیے کچھ کیا۔
عدالت نے وسیم اختر کو پاسپورٹ جمع کروانے کا حکم دیتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ آپ کو پاسپورٹ آفیشل وزٹ کے لیے واپس دیا گیا تھا، اگر آفیشل وزٹ نہیں کر رہے ہیں تو پاسپورٹ واپس جمع کرائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں