MD lwmc visit to ramzan bazar 60

صفائی کے متعلق کوتاہی برداشت نہیں

لاہور:ایم ڈی ایل ڈبلیو ایم سی خالد نذیر کی خصوصی ہدایت پر محکمے کے تمام شعبہ جات کے سربراہان کا شہر کے بیشتر رمضان بازاروں کا دورہ،یکم سے 30 رمضان تک تمام رمضان بازاروں کی صفائی ستھرائی کے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔ خالد نذیر کا کہنا ہے کہ رمضان بازاروں میں شہری صفائی سے متعلق شکایات یا تجاویزکے لئے قائم کردہ کیمپ پر رابطہ کرسکتے ہیں۔ رمضان المبارک میں شہر بھر میں صفائی کے غیر معمولی اقدامات کئے گئے ہیں۔ صفائی سے متعلق کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ صفائی سے متعلق شعور اجاگر کرنے کے لئے رمضان بازاروں میں خصوصی آگاہی مہم کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ ایم ڈی ایل ڈبلیو ایم سی کی ہدایت پر جی ایم پروکیورمنٹ اینڈ کنٹریکٹس وقار بٹ نے گلبرگ اور غالب مارکیٹ، جی ایم ایچ آر اینڈ ایڈمن فرخ بٹ نے چائنہ سکیم ، شاد باغ ، چیف فنانشل آفیسر منصور خلیل نے مکہ کالونی رمضان بازار، جی ایم آپریشن سہیل انور ملک نے میاں پلازہ جوہر ٹائون اور موچی دروازہ، جمیل خاور نے شادمان اور وحدت کالونی رمضان بازار کا وزٹ کیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں