meer hamza 117

پاکستانی کرکٹر میرحمزہ شادی کے بندھن میں بندھ گئے، ولیمہ کل ہوگا

لاہور:ٹیسٹ کرکٹر میرحمزہ کی بارات آج جائے گی۔ٹیسٹ کرکٹر میر حمزہ شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔جمعہ کو نکاح کی سادہ سی تقریب کراچی میں ہوئی۔ میرحمزہ نے اپنی کزن کو جیون ساتھی بنالیا اور وہ آج دلہنیا لینے جائیں گے۔ ولیمے کی تقریب کل ہوگی۔چھبیس سالہ میر حمزہ نے اکتوبر میں ٹیسٹ کیرئیر کا آغاز کیا ہے۔ انھوں نے اب تک ایک ٹیسٹ میچ ہی کھیلا ہے۔فرسٹ کلاس میں میر حمزہ نے اب تک 59 میچز کھیلے ہیں اور وہ 282 وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں