mehdi hassan death anniversy 47

غزل گائیگی میں سحر طاری کرنے والے مہدی حسن کو بچھڑے 7برس بیت گئے

کراچی: غزل گائیکی کے بے تاج باد شاہ مہدی حسن کو مداحوں سے بچھڑے 7 برس بیت گئے۔ سنگیت کی دنیا میں کئی دہائیوں تک راج کرنے والے مہدی حسن کا تعلق موسیقی کے کلاونت گھرانے کی سولہویں نسل سے تھا۔خان صاحب نے گلوکاری کا باقاعدہ آغاز 1952ءمیں ریڈیو پاکستان کے کراچی اسٹوڈیو سے کیا اور 1957میں ریڈیو پاکستان ہی سے گائی ایک ٹھمری نشر ہونے کے بعد موسیقار حلقوں کی توجہ حاصل کی۔ جلد ہی ان کی آواز فلمی حلقوں میں کسی بھی فلم کی کامیابی کی ضمانت سمجھی جانے لگی۔مہدی حسن نے کل 440 فلموں کے لیے گانے گائے ان کے گائے ہوئے گیتوں کی تعداد 623 ہے۔ انہوں نے 366 اردو فلموں میں 541 اور 74 پنجابی فلموں میں 82 گیت گائے۔ فلمی گیتوں میں ان کے سو سے زیادہ گانے اداکار محمد علی پر فلمائے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں