menorities student meetin with cm 24

وزیر اعلیٰ پنجاب سے اقلیتی طلبہ کی ملاقات، سکالرشپ کے چیک تقسیم کئے

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے اقلیتی طلبا و طالبات نے ملاقات کی۔وزیراعلیٰ نے اقلیتی طلبا و طالبات میں مجموعی طور پر8 لاکھ 25 ہزار روپے مالیت کے سکالرشپ کے چیک تقسیم کئے۔اس موقع پرعثمان بزدار کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت 879اقلیتی طلبا و طالبات میں مجموعی طور پر اڑھائی کروڑ روپے کے سکالرشپ تقسیم کرے گی۔ نیا پاکستان نئی امیدوں اور امنگوں کا ترجمان ہے۔ پاکستان کے باصلاحیت طلبا و طالبات نے تبدیلی کے سفر میں کلیدی کردار ادا کرنا ہے۔تحریک انصاف کی حکومت باصلاحیت طلبا و طالبات کی ہر سطح پر حوصلہ افزائی جاری رکھے گی۔ پاکستان میں اقلیتوں کو مساوی حقوق اور ترقی کے برابر کے مواقع حاصل ہیں۔ اقلیتی طلبا و طالبات کو تعلیمی میدان میں آگے بڑھنے کیلئے ہر طرح کے مواقع فراہم کئے جا رہے ہیں۔
باصلاحیت اور ہونہار طلبا و طالبات پاکستان کا روشن مستقبل ہیں۔ طلبا و طالبات اپنی صلاحیتیں ملک و قوم کی بہتری کیلئے بروئے کار لائیں۔قوم کو اپنے مستقبل سے بہت امیدیں ہیں۔انشاء اللہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان وہ سفر مکمل کرے گا جس کا خواب قائدؒ اور اقبالؒ نے دیکھا۔اقلیتی طلبا و طالبات کو سکالرشپ کی فراہمی پنجاب حکومت کا احسن اقدام ہے۔ صوبائی وزیر انسانی حقوق و اقلیتی امور اعجاز عالم آگسٹن کا کہنا تھا کہاقلیتی طلبا و طالبات نے تعلیمی میدان میں شاندار کامیابیاں سمیٹی ہیں۔ تحریک انصاف کی حکومت اقلیتی طلبا و طالبات کو ہر طرح کی سہولتیں دے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں