PM 51

وزیراعظم کی رہائش گاہ پر پارٹی رہنماؤں کی اہم بیٹھک،اہم فیصلے، وزرا غیرحاضر

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت بنی گالہ میں اہم اجلاس ہوا ہے جس میں وزرا، مشیران، معاونین خصوصی، ترجمان اور اہم ترین پارٹی رہنماؤں نے شرکت کی۔ وفاقی کابینہ میں رد و بدل کے بعد وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت بنی گالا میں اہم اجلاس ہوا ہےجس میں وفاقی وزرا و وزرائے مملکت، وزیر اعظم کے ترجمان، مشیران اور معاونین کے علاوہ اہم ترین پارٹی رہنماؤں نے شرکت کی ہے۔اجلاس میں پرویز خٹک، جہانگیر ترین، فردوس عاشق اعوان، شیخ رشید احمد، فیصل واوڈا، عمر ایوب، عبدالرزاق داؤد، حماد اظہر، عثمان ڈار، فیصل جاوید،کنول شوزب اوردیگرشریک تھے۔اجلاس میں موجودہ ملکی صورت حال اور پارٹی بیانیے پر تفصیلی غور کیا گیا ہے۔اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان نے اجلاس کےشرکا کو سیاسی او معاشی صورت حال میں وفاقی کابینہ میں تبدیلی اور پارٹی کےلائحہ عمل سے متعلق آگاہ کیا۔وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اہم اجلاس سےوہ وزراءغیرحاضرہیں،جن کےقلمدان تبدیل کئے گئےہیں۔ وفاقی کابینہ میں اکھاڑپچھاڑ کے بعد بنی گالہ میں ہونے والے اجلاس میں فواد چوہدری، غلام سرور خان اور شہریار خان آفریدی شریک نہیں ہوئے ہیں۔عمران خان کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں پرویز خٹک، جہانگیر ترین،فردوس عاشق اعوان،شیخ رشید،فیصل واوڈا موجود ہیں۔اجلاس میں عمر ایوب،عبدالرزاق داود، حماد اظہر،عثمان ڈار، فیصل جاوید اور کنول شوزب بھی موجود ہیں۔اجلاس میں شرکت کے لئے آنے والے شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ اجلاس میں وفاقی کابینہ میں ردو بدل کے بعد ملکی سیاسی صورتحال پر غور کیا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ کابینہ میں کافی اکھاڑ پچھاڑ ہوگئی، ایک وزیر کو نکالا ہے دیگر کے عہدے بدلے گئے، امید ہے مزیدتبدیلی نہیں ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں