15 68

صوبائی وزرا ، اراکین اسمبلی کی سی سی پی او لاہور سے ملاقات، پولیس اصلاحات پر تعاون کی یقین دہانی کرائی

لاہور: سی سی پی او بی اے ناصر سے لاہور سے تعلق رکھنے والے وزرا اور ارکان اسمبلی نے ملاقات کی۔صوبائی وزرا ڈاکٹر مراد راس، میاں اسلم اقبال، کرامت کھوکھر، ملک ندیم عباس، نذیر چوہان، اسد کھوکھر، امین ذوالقرنین اور ملک سرفراز کے علاوہ ڈی آئی جیز اور ایس ایس پیز نے شرکت کی۔ گفتگو کے دوران منتخب نمائندوں کا تھانہ کلچر میں تبدیلی اور پولیس اصلاحات میں ہر ممکن کردار ادا کرنے کا عزم کیا گیا۔اس موقع پر ارکان اسمبلی نے تجویز پیش کی کہ بیٹ آفیسرز کو مضبوط کرنے اور پبلک ڈیلنگ میں مزید بہتری لائی جائے۔اراکین اسمبلی کا کہنا تھا کہ پولیس کی استعدادکار بڑھانے کے لئے مزید مالی وسائل کی فراہمی ضروری ہے۔ پولیس اصلاحات کے لئے حکومتی سطح پر اور ایوان میں آواز اٹھائیں گے۔ سی سی پی او لاہور کا کہنا تھا کہ جرائم ختم کرنے کے لئے پولیس اور پبلک کو باہمی تعاون بڑھانا چاہیئے۔تھانوں اور دفاتر میں پولیس افسر روزانہ مخصوص اوقات میں شہریوں سے ملنے کے پابند ہیں۔پولیس کے کوڈ آف کنڈکٹ پر عمل درآمد یقینی بنایا جا رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں