mohammad hasnain 78

پاکستان کیلئے کھیلنے کی خواہش جلد پوری ہوگئی

لاہور: نوجوان فاسٹ بولر محمد حسنین نے کہا کہ پاکستان کے لئے کھیلنے کی خواہش تھی،اللہ نے جلد پوری کردی جب کہ اپنی اسپیڈ برقراررکھنے کی کوشش کروں گا۔شاہین آفریدی نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان سے مل کر بہت اچھا لگا انہوں نے مفید مشورے دیے،ورلڈ کپ میں ایک کھلاڑی ٹارگٹ نہیں،ویرات کوہلی سمیت سب لوگ میرے نشانے پرہوں گے۔ نوجوان فاسٹ بولرمحمد حسنین نے کہا کہ پاکستان کے لئے کھیلنے کی خواہش تھی،اللہ نے جلد پوری کر دی، میری اسپیڈ اللہ کا خاص تحفہ ہے،برقراررکھنے کی کوشش کروں گا۔لیگ اسپنر شاداب خان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی کامیابیوں میں اہم حصہ ڈالنے کی کوشش ہو گی، کوشش کروں کا اپنی فارمنس سےورلڈ کپ جتواں،وزیراعظم عمران خان کے میرے لیے الفاظ اعزاز ہیں جس میں انہوں نے کہا کہ لیگ اسپنرز ورلڈ کپ میں اہم کردارادا کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں