Mohammed bin Salman 82

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی ایڈوانس سیکورٹی، ضروری اشیاءکے 5 ٹرک اسلام آباد پہنچ گئے

اسلام آباد:سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے وفد کی پاکستان آمد کا سلسلہ شروع ہو گیا ، محمد بن سلمان کی ایڈوانس سیکورٹی اور ڈاکٹرز کی ٹیم پاکستان پہنچ گئی، دورے کی کوریج کے لئے سعودی میڈیا کا وفد پاکستان پہنچ گیا۔ذرائع کے مطابق محمد بن سلمان کا وزیراعظم ہا ﺅ س میں قیام کا امکان ہے جبکہ تمام سعودی وفود اسلام آباد کے نجی ہوٹلوں میں قیام کریں گے۔ سعودی ولی عہد کے وفود کے لئے اسلام آباد کے دو بڑے نجی ہوٹل مکمل اور دو ہوٹل جزوی طور پر بک کر لئے گئے ہیں۔محمد بن سلمان کی ورزش کے سامان ، فرنیچر اور ضروری اشیا کے پانچ ٹرک مقامی ہوٹل پہنچا دیئے گئے۔ سعودی سفیر کے مطابق محمدبن سلمان کا دورہ پاکستان دو روزہ ہو گا۔ محمد بن سلمان بڑے وفد کے ہمراہ 16 فروری کو پاکستان پہنچیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں