moin khan 21

وہاب ریاض کی سکواڈ میں شمولیت پرمعین خان کے سوالات

لاہور:معین خان نےوہاب ریاض کی اسکواڈ میں شمولیت پرسوالات اٹھا دیے۔ معین خان نے کہا کہ وہاب ریاض کو کس بنیاد پر اسکواڈ میں شامل کیا گیا،پیسر نے پی ایس ایل میں اچھی بولنگ کی لیکن اس کے بعد اب تک کیا کارکردگی رہی،اس معاملے کو بھی دیکھنا ہوگا۔براہ راست ٹیم میں شامل کیےجانے کے بارے میں بات کرتے ہوئےسابق کپتان نے کہا کہ اگر کوئی طریقہ کاربنایا گیا تو اس کو پیش نظر رکھنا ضروری ہے،دوسری صورت میں تنازعات سامنے آتے ہیں۔معین خان نے کہا کہ محمد عامر ایک سینئر بولر ہیں، ٹیم میں جگہ بنانے کیلیے ان کو صلاحیتیں ثابت کرنےکی ضرورت نہیں تھی،اگرچہ پیسر کی حالیہ فارم اچھی نہیں رہی لیکن انگلش کنڈیشنز میں وہ کامیاب ہوں گے، ورلڈکپ جیسے بڑے ایونٹ میں سینئر کھلاڑیوں کی ضرورت ہوتی ہے۔انھوں نےکہا کہ انگلینڈ کیخلاف سیریزمیں بولنگ نہیں چل سکی،محمد عامر، وہاب ریاض اور شاداب خان کی واپسی سے یہ شعبہ مضبوط ہوگا،بولرزنے بھی بیٹسمینوں کی طرح بہتر کارکردگی دکھائی تو پاکستان نہ صرف سیمی فائنل تک رسائی پائے گا بلکہ ورلڈکپ بھی جیت سکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں