Moody's and pakistan 109

پاکستان کا کرنٹ اکاﺅنٹ خسارہ قابو میں نہیں آرہا،موڈیز

امریکی مالیاتی سروسزکمپنی موڈیز نے خبردارکیا ہے کہ پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر اگلے سال کی قرض ادائیگیوں سے کم ہیں،،درآمدات کیلئے زرمبادلہ کے حجم میں بھی کمی ہوئی ہے،پاکستان کا کرنٹ اکاﺅنٹ خسارہ قابو میں نہیں آرہا، پاکستانی زرمبادلہ دو ماہ امپورٹ بل سےبھی کم ہے۔بین الاقوامی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نےپاکستانی معیشت پر تجزیہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ سال کے لئے پاکستان کا واجب الادا قرضہ زرمبادلہ کے ذخائر سے زیادہ ہوگا۔کمپنی کا کہنا ہے کہ زرمبادلہ کے کم ذخائر قرضوں کی ادائیگی سے متعلق حکومت کے بڑا خطرہ ہیں۔ مسلسل کرنٹ اکاﺅنٹ خسارے کی وجہ سے زرمبادلہ کے ذخائر کم ہوئے۔ زرمبادلہ کے ذخائر دو ماہ کی درآمدات کی مالیت سے کم رہ گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں