36

قومی اسمبلی میں خواجہ آصف کے خلاف تحریک استحقاق جمع

اسلام آباد(جرات نیوز)وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ آصف کے خلاف قومی اسمبلی میں تحریک استحقاق جمع کرادی ہے۔ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کی جانب سے جمع کرائی گئی تحریک استحقاق میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ خواجہ آصف نے نواز شریف کی صحت سے متعلق حکومتی نمائندوں کے موقف کو قومی اسمبلی میں غلط طریقے سے پیش کیا۔ خواجہ آصف نے’’نواز شریف کو مرنے دو‘‘ جیسا جملہ حکومتی نمائندوں سے منسوب کیا حالانکہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے میں لکھا ہے کہ وفاقی اور صوبائی حکومت کو نواز شریف کی ضمانت پر کوئی اعتراض نہیں تھا۔خواجہ آصف کی جانب سے قومی اسمبلی کے فلور پر جھوٹ بولنے سے پورے ایوان کا استحقاق مجروح ہوا لہذا خواجہ آصف کی غلط بیانی پر بحث کرائی جائے اور معاملہ قومی اسمبلی کے قواعد و ضوابط کمیٹی کو بھیجا جائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں