saudia 139

سعودی عرب: ابہا ایئر پورٹ پر حوثی باغیوں کے میزائل حملے، 26 زخمی

ریاض :سعودی عرب کے سرکاری ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ ملک کے جنوب مغربی علاقے میں واقع شہر ابہا کے ہوائی اڈے پر حوثی باغیوں کے میزائل حملے میں متعدد شہری زخمی ہو گئے ہیں۔یمن میں جاری لڑائی میں شریک سعودی اتحاد کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے کہا ہے کہ حوثیوں کی جانب سے ابہا ایئرپورٹ پر بدھ کی صبح ایک میزائل فائر کیا گیا جس کے گرنے سے 26 افراد زخمی ہوئے ہیں۔فوجی ترجمان کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ زخمی ہونے والوں میں تین خواتین اور دو بچے بھی شامل ہیں۔ زخمی خواتین میں ایک یمنی، ایک انڈین اور ایک سعودی خاتون ہیں جبکہ آٹھ افراد کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔حملے سے ایئرپورٹ کی عمارت کو بھی نقصان پہنچا ہے۔کرنل ترکی المالکی کے مطابق حملے میں استعمال ہونے والے میزائل کی شناخت کی جا رہی ہے تاہم حوثیوں کی ویب سائٹ کے مطابق یہ حملہ کروز میزائل سے کیا گیا جس سے ہوائی اڈے کا واچ ٹاور تباہ ہوا۔حوثی باغیوں کا یہ بھی دعویٰ ہے کہ میزائل حملے کے بعد ابہا ایئرپورٹ پر فضائی آپریشن معطل کر دیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں